ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم مودی پربھڑکی ہند مہاسبھا،کہاشنجے آبے کے ساتھ مسجدجاناہندومخالف

وزیراعظم مودی پربھڑکی ہند مہاسبھا،کہاشنجے آبے کے ساتھ مسجدجاناہندومخالف

Thu, 14 Sep 2017 19:42:55    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنجے آپے کے مسجد کے دورے پراکھل بارتیہ ہندومہاسبھانے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔مہاسبھا نے مودی کے اس قدم کو ہندوستانی ثقافت کے خلاف قراردیا اور کہا کہ 125کروڑ ہندو اسے معاف نہیں کریں گے۔ہندوستانی وزیراعظم کے اس اقدام سے ہندوؤں کی جذبات کو نقصان پہنچاہے۔

مہاسبھا جنرل سیکرٹری مننا کمار شرما نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم کو سید مسجد کے بجائے سومناتھ مندر، درکا اور جیوتی لنک کادرشن کرناچاہئے تھا۔شرما نے کہا کہ ہندوستان ایک ہندو ملک ہے، ہندوراشٹرکی شکل میں ہندوستان کی پہچان ہے۔شیو، رام اور کرشنا ہماری ثقافت کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان کے وزیراعظم نے گجرات میں واقع ہندو دیوی دیوتاؤں کے شاندار مندر دیکھے ہیں، ایسا کرنے سے ہندوستانی وزیر اعظم نے ہندوستان مخالف ،ہندومخالف اور ہندوستانی ثقافت کے خلاف کام کیاہے ۔ہندومہاسبھانے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اسمبلی کے انتخابات کودیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایاہے،وزیر اعظم کا یہ اقدام اقلیت کی تقسیم کاایک حصہ ہے۔ہندو مہاسبھانے کہا کہ اقلیت کی تقسیم کی وجہ سے ہی نیشنل کانگریس کی درگت ہوئی ہے۔شرما نے کہا کہ اگرایسی ہی تقسیم بی جے پی کرتی رہے گی تو پھر بی جے پی کو ختم ہونے میں کم وقت لگے گا۔


Share: